3 مئی 2017 - 12:42
ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی وزیر اعظم کی ملاقات، سرحدی مسائل پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستانی وزیر اعظم کے درمیان بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات، سرحدی مسائل اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستانی وزیر اعظم کے درمیان بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات، سرحدی مسائل اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

'محمد جواد ظريف' جو آج ايك روزہ دورے پر پاكستان پہنچے تھے وزير اعظم ہاؤس ميں 'محمد نواز شريف' كے ساتھ ملاقات كي.

اس ملاقات ميں ايراني مسلح افواج كے ڈپٹي چيف آف اسٹاف بريگيڈير جنرل غلام رضا محرابي، نائب وزير داخلہ برائے سيكورٹي امور محمد حسين ذوالفقاري، سرحدي پوليس فورس كے سربراہ بريگيڈيئر جنرل قاسم رضائي اور پاكستاني سرحد سے ملحقہ ايراني صوبے سيستان و بلوچستان كے گورنر جنرل علي اوسط ہاشمي بھي شريك تھے.

پاكستاني وفد ميں بھي وزير دفاع خواجہ محمد آصف، مشير قومي سلامتي جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور پاكستان كي سيكرٹري خارجہ تہمينہ جنجوعہ شامل تھے.

فريقين نے اس موقع پر دونوں ممالك كے درميان سرحدي مسائل كے حل كي ضرورت بالخصوص دہشتگردوں كي سرگرميوں كو روكنے پر زور ديا.

وزير اعظم نواز شريف اور محمد جواد ظريف نے اس نشست ميں ايران اور پاكستان كے درميان مختلف شعبوں بشمول اقتصادي اور تجارتي شعبوں ميں باہمي تعاون كو وسعت دينے پر زور ديا.

اس نشست كے بعد ايراني وزير خارجہ پاكستاني آرمي چيف جنرل قمر جاويد باجوہ سے ملاقات كے لئے راولپنڈي شہر ميں واقع فوجي ہيڈكوارٹر كا دورہ كريں گے.

ايراني وزير خارجہ آج پاكستاني وزير داخلہ چوہدري نثار علي خان اور پارليمنٹ كے اسپيكر سردار اياز صادق سے بھي الگ الگ ملاقاتيں كيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲